BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
غزہ کی اجتماعی قبروں میں لاپتہ اہلخانہ کی تلاش: ’ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چھوٹا سا معاملہ بن کر دب جائے‘
غزہ کی پٹی کے موجودہ حالات میں جہاں اسرائیل اور مصر دونوں نے ہی بین الاقوامی صحافیوں کو اجازت دینے سے انکار کر رکھا ہے اور لڑائی کی وجہ سے ماہرین کے لیے کسی جگہ پہنچنا خطرے سے خالی نہیں، فوری طور پر یہ طے کرنا بہت بڑا چیلنج ہے کہ خان یونس کے النصر ہسپتال اور غزہ شہر کے الشفا ہسپتال میں موجود اجتماعی قبروں سے نکلنے والی لاشوں کی ہلاکت کی وجہ کیا تھی۔
مریم نواز اور پنجاب پولیس کی وردی:’کیا وزیراعلیٰ بہاولنگر کے تھانے کا دورہ بھی کریں گی؟‘
پاکستان کے صوبے پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز جمعرات کے دن لاہور کے پولیس ٹریننگ کالج میں منعقد ایک تقریب کے دوران پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیے ہوئے دکھائی دیں تو ان کا لباس توجہ کا مرکز بنا اور سوشل میڈیا پر ان کے اس عمل کی تعریف بھی ہوئی، تو تنقید بھی۔
کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟
آئی پی ایل کے 39 میچوں میں اب تک 19 بار 200 رن سے زیادہ سکور کیا جا چکا ہے اور میچ میں مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ملا کر 400 رن نو بار ہوئے۔ دو میچوں میں تو یہ مجموعہ 500 بھی پار کر گیا۔
کیا روزانہ نہانا ضروری ہے؟
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو بار بار دھونے سے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ضرور ملتی ہے لیکن روز نہانے سے انسانی جسم کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا ہے کہ روز نہانا آپ کی صحت کے لیے مضر ہو سکتا ہے کیونکہ آپ جسم کو خشک کرتے ہیں جس سے آپ کی قوتِ مدافعت پر منفی اثر پڑتا ہے۔
لائیو, قصور ویڈیو سکینڈل: لاہور ہائیکورٹ نے عمر قید پانے والے دو مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
قصور میں تھانہ گنڈا سنگھ پولیس نے کمسن بچوں کی پورنوگرافک فلمیں بنانے کے الزام میں 2015 میں یہ مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد دو سال تک چلنے والے مقدمات کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم حسیم عامر سمیت تین افراد کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
رومانس سے بھرپور کامیڈی ڈراموں کا رواج پاکستان میں کہاں سے آیا؟
پاکستانی ڈرامے عموماً ساس بہو کے جھگڑوں اور گھریلو مسائل کے گرد گھومتے ہیں اور زیادہ تر ڈراموں میں مرد کو ظالم اور عورت کو مظلوم دکھایا جاتا ہے۔ البتہ گذشتہ کچھ سالوں میں مختلف موضوعات پر ڈرامے بنائے گئے اور ساتھ ہی ایک نیا ٹرینڈ بھی نظرآیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔
’مغوی‘ سعودی خاتون کراچی سے بازیاب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والا مبینہ ’اغوا کار‘ بھی زیرِ حراست: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس نے مبینہ طور پر وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والی سعودی خاتون کو کراچی سے بازیاب کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں نامزد ملزم کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی تلے روندنے والی خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا: راولپنڈی پولیس
’ہٹو سامنے سے۔۔۔ ہٹو!‘ یہ وہ الفاظ تھے جو ایک نامعلوم خاتون ڈرائیور نے کہے جس کے بعد انھوں نے موٹروے پولیس کے اہلکار پر بظاہر جان بوجھ کر گاڑی چڑھا دی۔ اس واقعے کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
جنوبی کوریا کے ’پہلے اور سب سے بڑے‘ سیکس فیسٹیول کی منسوخی: ’یہ میلہ خواتین کے لیے نہیں کیونکہ ٹکٹ خریدنے والے زیادہ تر مرد ہیں‘
جنوبی کوریا سیکس اور بالغوں کی تفریح کے بارے میں قدامت پسندانہ رویہ رکھتا ہے۔ عوامی سطح پر برہنہ پن یا شو پر پابندی عائد ہے اور ایک خاص حد سے زیادہ کے پورن پر مبنی مواد کی فروخت غیر قانونی ہے لیکن اس کا استعمال نہیں۔